لیہ: پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ (PPMU) کی جانب سے اکتوبر 2026ء کی ضلعی کارکردگی رینکنگ جاری کر دی گئی، جس میں ضلع لیہ نے گڈ (Good) کیٹیگری میں جگہ بنا لی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے اس کارکردگی پر شاباش دی گئی ہے۔جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پنجاب کے 9 اضلاع لیہ، چکوال، بہاولپور، اٹک، ساہیوال، مری، جہلم، گوجرانوالہ اور حافظ آباد کو گڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ رینکنگ میں صفائی ستھرائی، ہسپتالوں، سکولوں، لینڈ ریکارڈ، فیملی پارکس، گرین بیلٹس، واسا، قبرستانوں، اسٹریٹ لائٹس اور انسداد تجاوزات سمیت مختلف عوامی سہولیات اور خدمات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ لیہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی، شہری خدمات کے معیار میں بہتری اور گورننس کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔







