قصور(لیہ ٹی وی)گھی،کوکنگ آئل و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے شہری سخت پریشان،مہنگائی کا نیا طوفان تفصیلات کے مطابق قصور میں مہنگائی کی ماری عوام گھی،آئل و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے مذید پریشان ہو کر رہ گئی ہےاشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آیا ہےصرف چینی کی قیمت کم کرکے دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے لوگ سخت پریشان ہو کر رہ گئے ہیںصوفی گھی کی قیمت 470 روپیہ سے 540 روپیہ کر دی گئی ہے اسی طرح سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہےہول سیل ریٹ میں چینی 50کلو تھیلا 6200،رحمت گھی 12کلو 6000،خیبر گھی 12کلو 5940،سلطان گھی 10کلو 5300سلطان آئل 10لیٹر 5400،وائٹل 85 گرام کارٹن 20000،وائٹل پاؤچ کارٹن 14800،وائٹل 430گرام 19000،دال مونگ چاند 50کلو 18000،دال چنا سپریم 50 کلو 17500،دال چنا بٹل 50 کلو 16000،چنا سفید موٹا 50کلو 16500کائنات سیلہ نیا 50کلو 11500/12000،کائنات کچی نئی50کلو 12500/13000،کچی چھوٹی 86سپری50کلو 7250 ہیں جبکہ یہ نرخ سرکاری حد تک ہیں دکانداروں کو ان ریسٹس پر چیزیں نہیں ملتی بلکہ اس سے زیادہ قیمتوں پر ملتی ہیں اس لئے دکاندار مہنگی چیزیں خرید کر مذید مہنگی بیچنے پر مجبور ہیںماضی قریب میں بلیک مارکیٹنگ حضرات پر لگام کسی گئی تھی جس کے باعث کچھ سکون ہوا ہے شہریوں نے ایک بار پھر سے ان لوگوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی درخواست کی ہے نیز شہریوں نے استدعا کی ہے کہ اپنے زیادہ ٹیکس کی وصولی کی خاطر کمپنیوں کو قیمتوں میں اضافہ دینا سراسر زیادتی ہے