لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)تھانہ پیر جگی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ۔بد نام زمانہ منشیات فروش ملزم رفیق کو گرفتارکرلیا گیا۔منشیات فروش سے 1400 گرام چرس برآمد کر لی گئی ۔ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔اس موقع پر ایس ایچ او حسن سلطان نے کہا کہ منشیات فروش عناصر نوجوان نسل کی تباہی کاباعث ہیں۔ منشیات کے خاتمہ تک پولیس کاروائی جاری رہے گی ۔