لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر انسداد سموگ مہم کے سلسلہ میں ماحول دشمن عناصر کے خلاف سخت اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔اس سلسلہ میںا سسٹنٹ کمشنر تحصیل کروڑ انعم اکرم کی زیرنگرانی محکمہ ماحولیات،پولیس ،ریسکیونے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے دھواں پھیلانے والی بھٹیوں کو بندکرکے کارروائی شروع کردی گئی۔ اس موقع پرا سسٹنٹ کمشنر تحصیل کروڑ انعم اکرم نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر انسداد سموگ مہم شروع کی گئی ہے تاکہ عوام کو سانس کی بیماریوں سے بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی واضح ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آپریشن شروع کیا گیا ہے اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیرکام کرنے والے بھٹہ جات، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات محمدارشد چغتائی موجودتھے۔