لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمدشبیراحمدڈوگر کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمیدخان،انعم اکر م موجودتھے۔اے ڈی سی جی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی بڑھائیں عوام کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ تمام پرائس مجسٹریٹ مارکیٹوں میں نرخوں کا معائنہ کریں گراں فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے اور رپورٹ ڈی سی آفس بھیجی جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہوکر مارکیٹوں کا معائنہ کریں مصنوعی مہنگائی اور ناقص کوالٹی کی اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔اجلاس میں ضلع بھر کے پرا ئس کنٹرول مجسٹریٹس کی فرداًفرداً کارکردگی کا بھی جائزہ لیاگیا۔اس موقع وزیراعلی کی پرفارمنس انڈیکیٹرزکی کارکردگی کا بھی جائزہ لیاگیا۔