لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی ایک ہی روز میں شہر کے 8 مختلف مقامات پر کھلی کچہری کا انعقاد ،ڈ ی پی او لیہ علی وسیم نے منعقدہ کھلی کچہریوں کے دوران سائلین کے طرف سے پیش کردہ درخواستوں پر سماعت عمل میں لائی
،مرد وخواتین سائلین کیطرف سے انفرادی اور اجتماعی نوعیت کے مسائل پر مبنی درخواستیں ڈی پی او کو پیش کیں،محمد علی وسیم نے پیش کردہ درخواستوں پر کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو میرٹ پر جلد از جلد معاملات کو حل کرکے رپورٹ سماعت میں بھجوانے کی ہدایت کی،ڈی پی او لیہ علی وسیم نے کھلی کچہری کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ شہریوں کو میرٹ کی بنیاد پرانصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ،جرائم کا خاتمہ کرکے شہریوں کے لیے محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جائے گا،شہریوں کے مال و جان ،عزت و آبرو کی حفاظت پولیس کا اولین فرض ہے اپنے فرض کی تکمیل کو لیہ پولیس ہر صورت یقینی بنائے گی۔
ڈی ایس پی صدر عمران خورشید ،ایس ایچ او تھانہ سٹی ودیگر پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے۔
کھلی کچہریوں کا انعقاد گلریز چوک نزد ریلوے پھاٹک لیہ،دیار مہر مارکیٹ سٹی لیہ، چکنمبر 147 علاقہ سٹی لیہ،مسجد ضیاء القرآن نزد عزیز فارم ،جامع مسجد نزد تھانہ کوٹ سلطان ،جام پٹرولیم پیرجگی روڈ کوٹ سلطان ،القادرمسجد القادر پٹرولیم پیرجگی اور اعوان پٹرولیم لدھانہ تھانہ پیر جگی پر کیا گیا۔