لیہ(لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر محفوظ سفر اور حادثات کی روک تھام کے لئے محکمہ ہائی ویز متحرک ہو گیا۔ سموگ اور دھند میں شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کیلئے گلٹرنگ ( چمکدار)سائن بورڈ اور ریفلیکٹنگ ڈیوائڈر لگائے جا رہے ہیں۔ ایکسیئن ہائی ویز طاہر عزیز نے بتایا کہ ضلع کی مین شاہراہوں پر سائن بورڈز اور ریفلیکٹنگ ڈیوائڈرز کی تنصیب کا کام جاری ہے جس سے سموگ اور دھند میں حادثات کی روک تھام میں خاطر خواہ کامیابی ہوگی