لیہ(لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی ہدایت پرانسدادسموگ کے سلسلہ میں اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کروڑ انعم اکرم کی زیرنگرانی دھواں پھیلانے والی بھٹیوں کو بندکرکے پولیس کو اطلاع دے کارروائی شرو ع کردی گئی ۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کروڑ انعم اکرم نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلع میں انسداد سموگ مہم تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ سمو گ کی وجہ سے انسانی زندگی شدیدمتاثرہوتی ہے انسداد سموگ کے لئے بغیرزگ زیگ کام کرنے بھٹوں کے خلاف آپریشن جاری ہے دھواں چھوڑنے والے بھٹہ خشت کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔