راجن پور (لیہ ٹی وی)راجن پور/پولیس مقابلہ ،کچہ بنگلہ اچھا میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ۔ڈی پی او دوست محمد راجن پورکے مطابق پولیس کی فائرنگ سے انتہائی مطلوب ڈاکو شاہد لونڈ ہلاک ہوگیا , ہلاک ڈاکو کے سر کی قیمت ایک کروڑ مقرر تھی ۔ ہلاک ڈاکو پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت اغوا ،ڈکیتی اور قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا ۔ ہلاک ڈاکو شاہد لونڈ سوشل میڈیا پر پولیس کو دھمکی دیتا تھا ۔