لیہ(لیہ ٹی وی)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین نے کہا ہے کہ ضلع لیہ پولیو مہم میں اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ ضلع کی 4 یونین کونسلوں میں لاٹ کوالٹی ایشورنس سیمپلنگ کی گئی جس میں چاروں یونین کونسل پاس قرار دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر قیادت متعلقہ افسران اور پولیو ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ضلع لاٹ کوالٹی ایشورنس سیمپلنگ میں پاس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یو سی خیرے والا، یو سی بصیرہ، یو سی لیہ سٹی ون اور سرشتہ تھل میں تھرڈ پارٹی ٹیموں نے ایل کیو ایس ٹیسٹ کئے اور گھر گھر جا کر بچوں کے فنگر مارکنگ چیک کی اور ویکسین پلائے جانے کا تصدیقی عمل مکمل کیا۔ ڈی ایچ او نے شاندار کارکردگی پر افسران اور پولیو ٹیموں کی کاوشوں کو سراہا۔