لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک رواں ماہ سرکاری واجبات کی وصولی، بستہ پٹوار کی پڑتال اور ریونیو دفاتر کے معائنہ کے سلسلہ میں ضلع بھر کا دورہ کریں گے۔ شیڈول کے مطابق اے ڈی سی آر 15 نومبر کو یو سی 172، 16 تاریخ کو یو سی جھرکل، 22 نومبر کو سب رجسٹرار آفس کروڑ، 23 تاریخ کو کروڑ نشیب، 29 نومبر کو یو سی 318 جبکہ 30 تاریخ کو یو سی چوبارہ کا دورہ کریں گے۔