google.com, pub-5171724562511196, DIRECT, f08c47fec0942fa0
layyah
منگل, اگست 4, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، 9 ارب کے منصوبے جاری

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
مئی 4, 2026
in پاکستان, لیہ
0
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، 9 ارب کے منصوبے جاری

لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے ضلع لیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس کے دوران پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سیوریج سسٹم، ٹف ٹائلز، پارکوں کی تعمیر و تزئین و آرائش، سٹریٹ لائٹس اور دیگر شہری سہولیات سے متعلق منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی سکیمیں مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے اضلاع میں جدید شہری سہولیات کا نیا باب شروع ہوگا اور عوام کو دیرپا اور معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی یقینی بنائیں تاکہ شفافیت اور معیار برقرار رکھا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے خصوصی طور پر بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زیر زمین واٹر ٹینکس کی تعمیر کو تیز کیا جائے اور برساتی موسم سے قبل اس مرحلے کو مکمل کیا جائے۔ یاد رہے ضلع لیہ میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 9 ارب روپے سے زائد لاگت کے منصوبوں پر کام کا آغاز ہو چکا ہے، جبکہ ابتدائی مرحلے میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے زیر زمین ٹینک کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔

Tags: cm punjab newsCMPUNJABDC layyahdc layyah newsdc newsdclayyah newslahore newslayyah newslayyah tvpunjab govt newspunjab govt.news
Previous Post

نئی ریٹ لسٹ جاری، اشیائے خوردونوش کے نرخ مقرر، عملدرآمد کا حکم

Next Post

ستھرا پنجاب کمپنی کا ایکشن، صفائی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت

Next Post
پٹرولنگ پولیس کا کریک ڈاؤن، اپریل میں 9233 چالان، 59 مقدمات درج

ستھرا پنجاب کمپنی کا ایکشن، صفائی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت

Please login to join discussion

تازہ ترین

بلوچستان کوئلہ کان سانحہ: شہید مزدوروں کے ورثا کو 5، 5 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے، سجاد حسین بلوچ

بلوچستان کوئلہ کان سانحہ: شہید مزدوروں کے ورثا کو 5، 5 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے، سجاد حسین بلوچ

اگست 3, 2026
ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈی جی خان ڈویژن کا ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس لیہ کا دورہ، محکمانہ امور کا جائزہ

ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈی جی خان ڈویژن کا ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس لیہ کا دورہ، محکمانہ امور کا جائزہ

جولائی 23, 2026
چہلم حضرت امام حسینؓ کے پرامن انعقاد کیلئے لیہ میں جامع انتظامات، امن کمیٹی کا اہم اجلاس

چہلم حضرت امام حسینؓ کے پرامن انعقاد کیلئے لیہ میں جامع انتظامات، امن کمیٹی کا اہم اجلاس

جولائی 23, 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے انڈس روبوٹکس اینڈ اٹونومس سسٹمز کا افتتاح کر دیا، پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے نئے دور کا آغاز

وزیراعظم شہباز شریف نے انڈس روبوٹکس اینڈ اٹونومس سسٹمز کا افتتاح کر دیا، پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے نئے دور کا آغاز

جولائی 23, 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم 2027 میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی، 5 ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول

پاکستان کرکٹ ٹیم 2027 میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی، 5 ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول

جولائی 23, 2026
سرحد پار تجارت میں انقلاب، پاکستان سنگل ونڈو نے پہلی بار موبائل ایپ متعارف کرا دی

سرحد پار تجارت میں انقلاب، پاکستان سنگل ونڈو نے پہلی بار موبائل ایپ متعارف کرا دی

جولائی 23, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024