layyah
جمعہ, ستمبر 18, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کی ممکنہ بندش عوام کیلئے بڑا نقصان ثابت ہوگی، ڈاکٹر مختار حسین سید سابق ڈی جی ہیلتھ کا خبردار، جنرل ہسپتال کے قیام کیلئے ڈی ایچ کیو سٹاف کی منتقلی کی تجویز زیر غور، سیاستدان فوری کردار ادا کریں

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اپریل 28, 2026
in صحت و غذا, لیہ
0
ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کی ممکنہ بندش عوام کیلئے بڑا نقصان ثابت ہوگی، ڈاکٹر مختار حسین سید سابق ڈی جی ہیلتھ کا خبردار، جنرل ہسپتال کے قیام کیلئے ڈی ایچ کیو سٹاف کی منتقلی کی تجویز زیر غور، سیاستدان فوری کردار ادا کریں

لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر مختار حسین سید نے کہا ہے کہ لیہ کے تمام سیاستدان، میڈیا اور سول سوسائٹی اس امر کا نوٹس لیں کہ موجودہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کو بند کر کے جنرل ہسپتال چلانے کی سوچ بچار کی جا رہی ہے، جو ضلع لیہ کے عوام کے لیے ناقابل تلافی نقصان ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل ہسپتال میں نئے ڈاکٹرز اور سٹاف بھرتی کرنے کے بجائے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سٹاف کو شفٹ کر کے جنرل ہسپتال کی اوپننگ کے لیے صلاح مشورے جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی طرز کا ماڈل ضلع میانوالی میں اپنایا جا چکا ہے، جہاں ڈسٹرکٹ ہسپتال کو منتقل کر کے جنرل ہسپتال شروع کیا گیا، جس کے نتیجے میں میانوالی کے ہیلتھ مسائل پہلے سے زیادہ بڑھ گئے۔ڈاکٹر مختار حسین سیدنے مطالبہ کیا کہ لیہ کے تمام سیاستدان، خواہ ان کا تعلق حکومتی یا اپوزیشن جماعتوں سے ہو، فوری طور پروزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں تاکہ **ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو اپنی موجودہ جگہ پر برقرار رکھتے ہوئے جنرل ہسپتال کو متبادل سہولت کے طور پر شروع کیا جا سکے، جس سے ضلع لیہ کے عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال لیہ میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا، مگر ایک سال گزرنے کے باوجود اس منصوبے پر عملی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھکر میں بھی میڈیکل کالج منصوبہ کئی سال صوبائی بجٹ میں شامل رہنے کے باوجود عملی شکل اختیار نہ کر سکا، اس لیے لیہ کے عوام کو میڈیکل کالج کے انتظار سے پہلے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے تحفظ پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جب وہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کے عہدے پر فائز تھے تو لیہ، میانوالی سمیت پنجاب کے پانچ اضلاع میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال قائم کیے گئے تھے، تاہم بعد ازاں حکومتی تبدیلی کے بعد مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کو ختم کر کے جنرل ہسپتال شروع کر دیا گیا۔آخر میں انہوں نے کہا کہ لیہ کے عوام، سیاستدان اور سماجی حلقے مل کرڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں کریں تاکہ عوام کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Tags: ceo health newscm punjab newsCMPUNJABDC layyahdc layyah newsdc newsdclayyah newslayyah newslayyah tvpunjab govt newspunjab govt.news
Previous Post

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس میں فلڈ پیشگی انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ پہلی ڈرائی موک ایکسرسائز کا معائنہ

Next Post

صاف ستھرا پنجاب پروگرام، اے ڈی سی جی کا چوک اعظم میں صفائی انتظامات کا معائنہ مینیجنگ ڈائریکٹر/اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر کی ہدایت، صفائی اور سیوریج نظام ہر وقت فعال رکھنے پر زور

Next Post
ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کی ممکنہ بندش عوام کیلئے بڑا نقصان ثابت ہوگی، ڈاکٹر مختار حسین سید سابق ڈی جی ہیلتھ کا خبردار، جنرل ہسپتال کے قیام کیلئے ڈی ایچ کیو سٹاف کی منتقلی کی تجویز زیر غور، سیاستدان فوری کردار ادا کریں

صاف ستھرا پنجاب پروگرام، اے ڈی سی جی کا چوک اعظم میں صفائی انتظامات کا معائنہ مینیجنگ ڈائریکٹر/اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر کی ہدایت، صفائی اور سیوریج نظام ہر وقت فعال رکھنے پر زور

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

ستمبر 18, 2026
لیہ: بٹیر کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 شکار سیٹ اپ، جال، بیٹریاں اور سپیکر قبضے میں لے لیے گئے

لیہ: بٹیر کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 شکار سیٹ اپ، جال، بیٹریاں اور سپیکر قبضے میں لے لیے گئے

ستمبر 18, 2026
فتح پور کے قریب 20 فٹ گہرے کنویں میں مٹی کا تودا گرنے سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق

فتح پور کے قریب 20 فٹ گہرے کنویں میں مٹی کا تودا گرنے سے 28 سالہ نوجوان جاں بحق

ستمبر 17, 2026
کمشنر ڈی جی خان کی زیرصدارت لیہ میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمشنر اور آر پی او ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی کھلی کچہری، ریونیو، بلدیات، ستھرا پنجاب، پولیس اور صحت سے متعلق درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت

ستمبر 16, 2026
لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

لیہ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام طبقات مشترکہ کردار ادا کریں، کمشنر ڈی جی خان افواہوں، اشتعال انگیزی اور انتشار سے اجتناب، مذہبی رواداری اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے

ستمبر 16, 2026
لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

لیہ میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 1598 امیدوار شریک ہوں گے، شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت 20 ستمبر کو یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ٹیسٹ ہوگا، طلبہ و والدین کیلئے مثالی سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر ڈی جی خان

ستمبر 16, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024