layyah
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

ارتھ ڈے پر لیہ میں شجرکاری مہم تیز، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے اربن پلانٹیشن کے تحت پودا لگا دیا "گرین پنجاب” وژن کے تحت ضلع بھر میں شجرکاری جاری، رواں سال 1100 ایکڑ پر 7 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے، مزید 500 پودے لگانے کا اعلان

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اپریل 22, 2026
in لیہ
0
ارتھ ڈے پر لیہ میں شجرکاری مہم تیز، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے اربن پلانٹیشن کے تحت پودا لگا دیا "گرین پنجاب” وژن کے تحت ضلع بھر میں شجرکاری جاری، رواں سال 1100 ایکڑ پر 7 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے، مزید 500 پودے لگانے کا اعلان

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن "گرین پنجاب” کے تحت ضلع لیہ میں شجرکاری کے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ ارتھ ڈے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام اربن پلانٹیشن مہم کے تحت پودا لگایا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لیہ زوہیب کریم، ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ ڈاکٹر فضل الرحمان شاہ، امجد ندیم رونگھہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ارشد چغتائی اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔ شرکاء نے بھی پودے لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارتھ ڈے کے موقع پر اربن پلانٹیشن مہم ایک مثبت اور خوبصورت پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع لیہ ایک گرم خطہ ہے جہاں درختوں اور پودوں کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں شجرکاری مہم تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور لگائے جانے والے پودوں کی مکمل آبیاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ یہ پودے مستقبل میں سایہ دار درخت بن کر اہلیانِ لیہ کو صاف اور خوشگوار ماحول فراہم کر سکیں۔ ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ ڈاکٹر فضل الرحمان شاہ نے بتایا کہ ضلع لیہ میں رواں سال 1100 ایکڑ رقبہ پر 7 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں جبکہ ارتھ ڈے کے موقع پر مزید 500 پودے لگائے جا رہے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ارشد چغتائی نے کہا کہ ارتھ ڈے کا بنیادی پیغام زمین کی حفاظت اور ماحولیاتی تحفظ ہے، اور درخت اس مقصد کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔

Tags: cm punjab newsCMPUNJABDC layyahdc layyah newsdc newsdclayyah newslayyah newslayyah tvpunjab govt newsPUNJAB POLICE
Previous Post

گندم خریداری مہم 2026: شفافیت اور کسانوں کو سہولت کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر کا پی آر سنٹر لیہ کا دورہ، باردانہ اجراء اور ادائیگیوں کے عمل کو قواعد کے مطابق مکمل کرنے کی تاکید

Next Post

ضلع لیہ میں صفائی ستھرائی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات جاری

Next Post
ضلع لیہ میں صفائی ستھرائی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات جاری

ضلع لیہ میں صفائی ستھرائی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات جاری

Please login to join discussion

تازہ ترین

قائداعظم کا ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کا پیغام آج بھی قومی رہنمائی کا ذریعہ ہے: ڈپٹی کمشنر لیہ

ستمبر 11, 2026
عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے، طلبہ کی کردار سازی پر بھی توجہ دی جائے: ڈپٹی کمشنر لیہ

ٹریفک قوانین کی پابندی اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کے تحفظ کی ضمانت ہے، ڈی ٹی او ظفر اقبال

ستمبر 11, 2026
عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے، طلبہ کی کردار سازی پر بھی توجہ دی جائے: ڈپٹی کمشنر لیہ

لیہ: ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام کی منظوری، پیرا کی کارکردگی اور شکایات کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا

ستمبر 11, 2026
عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے، طلبہ کی کردار سازی پر بھی توجہ دی جائے: ڈپٹی کمشنر لیہ

عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے، طلبہ کی کردار سازی پر بھی توجہ دی جائے: ڈپٹی کمشنر لیہ

ستمبر 11, 2026

لیہ: 8 لاکھ 34 ہزار روپے مبینہ وصولی، فراڈ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ثابت، پٹواری ملازمت سے برطرف

ستمبر 11, 2026
بے نظیر نشوونما پروگرام کا نومبر میں آغاز، مستحق حاملہ خواتین اور ماؤں کو غذائی و مالی معاونت فراہم کی جائے گی

بے نظیر نشوونما پروگرام کا نومبر میں آغاز، مستحق حاملہ خواتین اور ماؤں کو غذائی و مالی معاونت فراہم کی جائے گی

ستمبر 10, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024