لیہ: لیہ پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان لیہ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید بھٹی کی ہدایات پر تھانہ چوبارہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان وقاص علی اور مولا بخش کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزم وقاص علی کے قبضے سے 1120 گرام چرس برآمد ہوئی، جس پر اس کے خلاف مقدمہ نمبر 594/26 بجرم 9-C درج کیا گیا، جبکہ ملزم مولا بخش سے ناجائز پسٹل بمعہ روند برآمد ہونے پر مقدمہ نمبر 593/26 درج کر لیا گیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ترجمان کے مطابق کارروائی انچارج ہیڈ ویریڈی سب انسپکٹر غلام عباس کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی۔ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ منشیات کے خاتمے اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے تحفظ کے لیے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔






