لیہ: لیہ پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالغفار کو گرفتار کرکے 90 کپی شراب برآمد کر لی۔ ترجمان لیہ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہد رضوان کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 970/26 درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ایس ایچ او شاہد رضوان نے کہا کہ منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ہے اور شراب فروشوں سمیت منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔






