لیہ: سنی علماء کونسل ضلع لیہ کے زیر اہتمام تحفظ حرمین شریفین و دفاع پاکستان کانفرنس 29 اکتوبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب میلاد گراؤنڈ، کالج روڈ لیہ میں منعقد ہوگی۔کانفرنس سے سنی علماء کونسل کے سرپرست مولانا احمد لدھیانوی، صدر مولانا اورنگزیب فاروقی، سربراہ سنی علماء کونسل جنوبی پنجاب راؤ جاوید اقبال، مولانا معاویہ اعظم اور مولانا مسرور نواز جھنگوی خطاب کریں گے۔منتظمین کے مطابق کانفرنس میں جنوبی پنجاب بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ کانفرنس کے انعقاد کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔




