google.com, pub-5171724562511196, DIRECT, f08c47fec0942fa0
layyah
جمعرات, جولائی 23, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

چیئرمین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے ضلع لیہ میں 4 سہولت آن دا گو بازاروں کا افتتاح کر دیا

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
مارچ 7, 2026
in کاروبار, لیہ
0
چیئرمین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے ضلع لیہ میں 4 سہولت آن دا گو بازاروں کا افتتاح کر دیا

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)چیئرمین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے ضلع لیہ میں 4 سہولت آن دا گو بازاروں کا افتتاح کر دیا۔ چیئرمین اتھارٹی محمد افضل کھوکھر نے اپنے دورہ ضلع لیہ کے موقع پر لیہ، کروڑ، فتح پور اور چوک اعظم میں قائم سہولت آن دا گو بازاروں کا باقاعدہ افتتاح کریا۔اس موقع پر ایم پی اے سمعیہ عطاء شہانی، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر، سابق پارلیمنٹرینز ثقلین شاہ بخاری، عبدالشکور سواگ، لالہ طاہر رندھاوا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنرز زوہیب کریم، اصغر علی چیمہ، صدر انجمن تاجران محمد اظہر ہانس، چیئرمین حاجی تنویر احمد خان، لیگی رہنما ملک عثمان علی اولکھ، ظفر اقبال گجر، ایڈووکیٹ عبد الرؤف گجر سمیت دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔چیئرمین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی ملک محمد افضل کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبہ بھر میں چھوٹے کاروباری افراد کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے سہولت آن دا گو بازار قائم کئے جا رہے ہیں جس کے نتیجہ میں ریڑھی بان باقاعدہ دکاندار بن کر باعزت روزگار حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بازاروں میں دکانداروں کو کاروبار کیلئے مناسب جگہ فراہم کی گئی ہے جبکہ شہریوں کو پر سکون ماحول میں کم قیمت پر معیاری اشیائے ضروریہ دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ سہولت آن دا گو بازاروں میں دکانداروں کو بجلی اور سیکورٹی جیسی بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ دکان کا ماہانہ کرایہ صرف پانچ ہزار روپے مقرر کیا گیا ہےتاکہ زیادہ سے زیادہ چھوٹے تاجر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے نہ صرف عوام کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں بلکہ شہروں کے نظم و نسق اور خوبصورتی میں بھی اضافہ کا باعث بن رہے ہیں سہولت آن دا گو بازاروں میں اشیائے خوردونوش مناسب قیمت اور بہتر معیار کے ساتھ دستیاب ہیں جس سے شہریوں کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے ضلع لیہ میں جاری انتظامی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں ترقی اور بہتری کے واضح آثار نظر آ رہے ہیں جبکہ فوڈ سٹریٹ اور سپورٹس کمپلیکس سمیت مختلف منصوبوں کو دیکھ کر خوشگوار تبدیلی محسوس ہوئی ہے۔اس موقع پر چیئرمین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی نے بازار کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور اشیائے ضروریہ کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا جبکہ دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل بھی دریافت کئے۔ انہوں نے ضلع لیہ کی ری شیپنگ اور ری سٹرکچرنگ میں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی محنت سے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Tags: cm punjab newsCMPUNJABDC layyahdc layyah newsdc newsdclayyah newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvpunjab govt news
Previous Post

اُمّ المومنین سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا 10رمضان المبارک آپ کے یوم وفات پر خصوصی تحریر

Next Post

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید کا فروٹ و سبزی منڈی لیہ کا دورہ

Next Post
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید کا فروٹ و سبزی منڈی لیہ کا دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید کا فروٹ و سبزی منڈی لیہ کا دورہ

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیت گینگ کا سرغنہ سمیت دو ملزمان گرفتار، 7 لاکھ روپے سے زائد مالِ مسروقہ برآمد ملزمان چوری اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں ملوث، شہریوں کو لوٹنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، ایس ایچ او شاہد رضوان

جولائی 22, 2026
ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن لیہ سے شاعر عباس واصفی کی ملاقات، سرائیکی شاعری پر مبنی نئی کتاب پیش، شاعر اور مصنف معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں، حکومت پنجاب ادب اور اہلِ قلم کی سرپرستی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، نثار احمد خان

احد ای کامرس سکینڈل: معطل پولیس اہلکاروں کی تعداد چار ہوگئی، پی ایس او سب انسپکٹر اور کانسٹیبل معطل، دو اہلکار پہلے ہی گرفتار

احد ای کامرس سکینڈل: معطل پولیس اہلکاروں کی تعداد چار ہوگئی، پی ایس او سب انسپکٹر اور کانسٹیبل معطل، دو اہلکار پہلے ہی گرفتار

جولائی 21, 2026
نواز شریف کا آزاد کشمیر جلسہ، ترقیاتی منصوبوں کا اعلان، 10 گرین بسیں اور 15 موبائل ہسپتال فراہم کرنے کا وعدہ عوام نے اعتماد کیا تو آزاد کشمیر میں پنجاب کی طرز پر ترقیاتی اقدامات کریں گے، موٹروے طرز کی شاہراہوں اور جدید انفراسٹرکچر پر کام کا اعلان

کمشنر ڈی جی خان کا مریم نواز ہیلتھ کلینک سمرا نشیب کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ

کمشنر ڈی جی خان کا مریم نواز ہیلتھ کلینک سمرا نشیب کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ

جولائی 21, 2026
کمشنر ڈی جی خان کا مون سون شجرکاری مہم میں پودا لگانے کا آغاز، شہریوں سے بھرپور شرکت کی اپیل

کمشنر ڈی جی خان کا مون سون شجرکاری مہم میں پودا لگانے کا آغاز، شہریوں سے بھرپور شرکت کی اپیل

جولائی 21, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024