لیہ : ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس لیہ کی جانب سے ورکرز اور شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کے لیے لیکچر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید بھٹی اور ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر ظفر اقبال کی ہدایت پر محمد اقبال کریم، جونیئر ٹریفک وارڈن (JTW)، نے شرکاء کو ٹریفک قوانین اور محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
لیکچر کے دوران جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب، ٹرپل سواری کی ممانعت، نمبر پلیٹ میں ردوبدل نہ کرنے اور ای چالان کے نظام سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ شرکاء کو ون وے کی خلاف ورزی، تیز رفتاری اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے ممکنہ نقصانات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
محمد اقبال کریم نے کہا کہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال اپنی اور دوسروں کی جان کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ ٹریفک قوانین کی پابندی حادثات کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ذمہ دار شہری ہونے کی علامت بھی ہے۔
\





