layyah
اتوار, جون 28, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

وزیر اعلیٰ کے وژن پر ”ایک دن ایک تحصیل“ مہم کا آغاز، لیہ میں بڑے پیمانے پر صفائی و بہتری آپریشن شروع، ڈی سی آصف علی ڈوگر کا کشمیر چوک سے افتتاح، 2 ہزار ورکرز متحرک، گرین بیلٹس، پارکس، سٹریٹ لائٹس، فلٹریشن پلانٹس کی بحالی، تجاوزات کے خاتمے اور غیر قانونی پیٹرول پمپ سیل کرنے کی کارروائیاں، مہم تمام تحصیلوں تک پھیلانے کا اعلان

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
فروری 12, 2026
in لیہ
0
وزیر اعلیٰ کے وژن پر ”ایک دن ایک تحصیل“ مہم کا آغاز، لیہ میں بڑے پیمانے پر صفائی و بہتری آپریشن شروع، ڈی سی آصف علی ڈوگر کا کشمیر چوک سے افتتاح، 2 ہزار ورکرز متحرک، گرین بیلٹس، پارکس، سٹریٹ لائٹس، فلٹریشن پلانٹس کی بحالی، تجاوزات کے خاتمے اور غیر قانونی پیٹرول پمپ سیل کرنے کی کارروائیاں، مہم تمام تحصیلوں تک پھیلانے کا اعلان

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ایک دن ایک تحصیل عوامی سہولیات بہتری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ شہر بھر میں متعلقہ محکموں کی طرف سے خصوصی آپریشن جاری۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ایک دن ایک تحصیل مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے، گرین بیلٹس، پارکوں کی تزئین و آرائش،سٹریٹ لائٹس و واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی،سکولوں، کالجوں، ہسپتالوں، سرکاری دفاتر، گلی محلوں،بس اڈوں کی صفائی، بجلی کی جھولتی تاروں کی درستی، پرائس و ڈویلپمنٹ سکیموں کا معائنہ،عارضی تجاوزات کے خاتمے، مین ہولز کی تنصیب، صاف پانی کی فراہمی، غیر قانونی پیٹرول پمپ و ایل پی جی دکانوں کو سیل کرنے کے لئے مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کشمیر چوک لیہ سے مہم کا افتتاح کیا۔ اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی لیہ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، واسا، ضلع کونسل، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں متحرک ہو گئیں اور مختلف علاقوں میں خصوصی آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران 2 ہزار کے لگ بھگ ورکرز خدمات انجام دیں گے اور گلی محلوں، بازاروں، سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات حتیٰ کہ یونین کونسل سطح تک سے کوڑا کرکٹ اٹھایا جائے گا جبکہ سیوریج، نالوں کی صفائی، پانی کے چھڑکاؤ اور جھاڑو مہم بھی سارا دن جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، سول ڈیفنس، پیرا، محکمہ انہار، ہائی وے، ایگریکلچر، سکول ایجوکیشن، کالجز، ویٹرنری و دیگر محکمے اپنے متعلقہ فرائض بھی انجام دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے اور اس میں عوام کا تعاون ضروری ہے۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ڈالیں اور صفائی عملے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر کو مستقل بنیادوں پر صاف اور خوبصورت بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں سلسلہ وار تمام محکموں کو متحرک کیا گیا ہے اور یہ مسلسل عمل جاری رہے گا تاکہ عوام کو متعلقہ سروسز سے مستفید کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل لیہ کے شہروں چوک اعظم اور کوٹ سلطان میں بھی صفائی مہم کا آغاز کیا گیا ہے کل تحصیل کروڑ لعل عیسن اور ہفتہ کے روز تحصیل چوبارہ میں اسی طرز پر مہم چلائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے ان بورڈ ہیں اور ان کی کارکردگی کو فزیکلی اور ڈیش بورڈ پر مانیٹر کیا جائے گا۔دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک نے یونین کوٹ سلطان جبکہ اسسٹنٹ کمشنر لیہ زوہیب کریم نے چوک اعظم شہر میں مہم کا معائنہ کیا۔

Tags: CMPUNJABDC layyahdc layyah newsdc newsdclayyah newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newspakistan news
Previous Post

ضلع پولیس لیہ کی شاندار کارکردگی، تین ماہ میں 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کا مالِ مسروقہ برآمد55 مقدمات یکسو، 11 کرمنل گینگز کے 35 ملزمان گرفتار، ڈی پی او حسن جاوید بھٹی کا عوام دوست پولیسنگ اور باعزت رویے پر زور

Next Post

لیہ تونسہ پل روڈ کی بحالی، ترقی کی نئی راہیں کھل گئیں،رائے غلام عباس بھٹی، رائے غلام عباس بھٹی اور رائے منیر حسین بھٹی کا دورہ، مہر اعجاز اچلانہ کی کاوشوں کو سراہا، منصوبے کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ

Please login to join discussion

تازہ ترین

نیویارک میں یومِ عاشور کی مجلس، میئر ظہران ممدانی کی شرکت، امام حسینؓ کے عزم کو خراجِ تحسین الخوئی سینٹر کوئنز میں مجلسِ عزا، انصاف اور حق کے لیے جدوجہد کو امام حسینؓ کا پیغام قرار دیا

جون 26, 2026
محرم الحرام: اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر کا شیخ ظفر والی گلی اور دربار عارف شہید کا دورہ، انتظامات کا جائز صفائی ستھرائی، سبیل پوائنٹس اور ویسٹ مینجمنٹ ٹیموں کی کارکردگی کا معائنہ، عزاداروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

جون 25, 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026: سوئٹزرلینڈ اور میزبان کینیڈا ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے سوئٹزرلینڈ نے کینیڈا کو 1-2 سے شکست دے کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی، قطر ایونٹ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ 2026: سوئٹزرلینڈ اور میزبان کینیڈا ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے سوئٹزرلینڈ نے کینیڈا کو 1-2 سے شکست دے کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی، قطر ایونٹ سے باہر

جون 25, 2026
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس برآمد، سکیورٹی کے سخت انتظامات، لاکھوں عزادار شریک کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں مرکزی جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں، پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ

محرم الحرام: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لَیّہ میں ٹھنڈی میٹھی سبیلوں کا خصوصی انتظام ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر سبیلیں قائم، عزاداروں اور شہریوں کو ٹھنڈے مشروبات کی فراہمی، صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات

جون 25, 2026
پشاور میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان گرفتار، جرگے میں شادی کا فیصلہ بھی بے نقاب متاثرہ لڑکی کے والد کے ساتھ جرگہ کرنے والے افراد بھی حراست میں، پولیس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024