لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ضلع پولیس لیہ نے 3 ماہ کے دوران 3 کروڑ 40لاکھ روپے کا مال مسروقہ و ریکوری کرکےپولیس لائن لیہ میں مدعیان کو واپس کردیا ،گذشتہ روز ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی نے ضلع لیہ کے 8 تھانوں کے 55 کیسسزجن میں جانوروں کی چوری،موٹر سائیکل ،سولر موٹرز،انورٹرز ودیگر مال مسروقہ علاوہ نقدی برامد کرکے 11 مختلف کرمنل گینگز کے 35 مجرمان کو پاپند سلاسل کرکے مقدمات کو یکسو کیا، برآمد کئے جانے والے مال مسروقہ میں 42 چھوٹے بڑے جانور، 10 موٹر سائیکلز اور ایک کروڑ 56 لاکھ نقدی بھی برآمد کی گئی



















اس موقع پر ڈی پی او حسن جاوید بھٹی نے میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ،آئی جی پنجاب عبدالکریم کے ویژن عوام دوست پولیسنگ کی تکمیل کرتے ہوئے ضلع پولیس کے تما م اہلکار و افسران اورتھانوں میں تعینات عملہ اب کسی بھی شہری کے ساتھ غلط الفاط میں گفتگو نہیں کرے گا عزت و احترام کے الفاظ بول کر مخاطب کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران اب تک 55 کیسز کو یکسو کرکے کروڑوں روپے کا مال مسروقہ و نقدی برآمد کرکے اصل مالکان تک پہنچائی جارہی ہے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی جارہی میرٹ پر ضلع پولیس اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے ،انہوں نے اس موقع پر سی سی ڈی کے افسران اور اہلکاروں کی بھی تعریف کی کہ ان برآمدگیوں میں ان کا بھی مثبت کردار ہے،انہوں نے کہا کہ کرائم کی بیخ کنی کرنے کیلئے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے 74 کے قریب ایف آئی آرز درج کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا ،2026 ء کے دوران تقریباً180 کے قریب اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،ایس ایچ اوز رات کو پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ اور کیمونٹی پولیسنگ کرکے جرائم کی بیخ کنی کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے اپنی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹیم نے یہ جو پرفارمنس دی ہے آنے والے دنوں میں ہم اس کو اور بھی مزید بہتر کریں گے اس میں آپ لوگوں کی بھی ہمیں مدد درکار ہوگی سول سوسائٹی کے لوگ اور میڈیا کے بھائی آپ ہماری کان، آنکھیں ہیں آپ ہمارے تک انفارمیشن پہنچاتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں بہت مدد ملتی ہے جب بھی آپ میں سے کوئی ہمیں ملنے آتے ہیں تو میری آپ کو یہی گزارش ہوتی ہے کہ مجھے خوشی ہوتی ہے جب آپ کسی بات کی نشاندہی کرتے ہیں کوئی غلط چیز ہو رہی ہو یا ناانصافی ہو رہی ہو تو آپ میرے لیے سورس آف انفارمیشن ہیں جو کہ پولیس سے انڈیپینڈنٹ ایک چیز آتی ہے تو اس کو پھر کراس ویریفائی کرنا میرے لیے قدرے آسان ہو جاتا ہے اور بہتری آ جاتی ہے اس کے علاوہ میں جو تمام لوگ یہاں پہ آئے ہیں جن کا سامان ریکور بھی ہوا ہے آپ لوگوں کا بھی شکریہ کہ آپ نے اس دوران میں صبر کا مظاہرہ کیا اور ہمیں وقت دیا کہ ہم ان کریمنلز کو پکڑ سکیں اور ان سے آپ کا لوٹا ہوا سامان واپس کرا سکیں تو انشاءاللہ تعالی میں اور یہ میری ٹیم اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں ہم اس سے زیادہ ریکوریز کریں گے اس سے زیادہ کریمنلز کے ساتھ سختی کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ جو عوام یا سٹیزنز ہیں ان کے ساتھ پولیس کے رویہ میں بھی واضح امپروومنٹ لے کر آئیں گے ہمارے آئی جی صاحب اور سی ایم صاحبہ کا یہ ویژن بھی ہے کہ پولیس کو پبلک سٹیزن سینٹرمیں تبدیل کریں اور اس کے لیے کافی اقدامات ہونے جا رہے ہیں آپ کو وہ انشاء اللہ تعالی نظر بھی آئیں گے جس میں آج سے ہی جو ہم نے کہا ہے آپ نے خبروں میں پڑھا بھی ہوگا کہ تمام جو شہری ہیں ان کو صاحب یا جناب، سر ،میڈم جو بھی ہے اس طرح کے عزت والے القاب سے ان کو پکارا جائے گا اور انشاءاللہ تعالی یہ ہم کنڈیشنل پولیس تھانہ کلچر سے باہر نکل کے اس کو ٹرانسفارم کر کے ایک بہتر سروس کے طور پہ اتریں گے اور اس میں آپ سے گزارش کروں گا کہ آپ تمام لوگ اس میں ہمارا ساتھ دیں گے،اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل سید غضنفرعباس شاہ ایڈووکیٹ ،صدر ڈسٹرکٹ بار شیخ سیف اللہ سعید ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار شعبان علوی،چیمبرز آف کامرس کے عہدیداران،انجمن تاجران کے عہدیداران ملک مقسوم ،مہر مجاہد کلاسرہ،سول سوسائٹی سے افراد کے علاوہ میڈیا نمائندگان موجود تھے،آخر میں ڈی پی او حسن جاوید بھٹی نے مدعیان کو ان کا مال مسروقہ و نقدی واپس کی اور بہترین کارکردگی دیکھانے والے پولیس افسران و اہلکاران کو تعریفی اسناد دیں

