لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی) معاشرے کو پر امن بنانے کےلئے ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی ہدایت پر لیہ پولیس کا شر پسند عناصر کے خلاف تسلسل کے ساتھ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ،اسلحہ ناجائز اپنے قبضہ میں رکھنے والا ملزم گرفتار ،کلاشنکوف معہ میگزین برآمد ،مقدمہ درج ،ایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان محمد ہشام کی سربراہی میں سب انسپکٹر عامر اسلم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ اسلحہ ناجائز اپنے قبضہ میں رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم خورشید احمد کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے بلا لائسنس کلاشنکوف معہ میگزین برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

