لیہ ( نمائندہ لیہ ٹی وی) تھانہ چو بارہ پولیس کی کاروائی ،ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار ،1010 گرام ہیروئن برآمد ،مقدمہ درج ،ایس ایچ او شیخ محمد صادق کی زیر نگرانی اے ایس آئی محمد اظہر ہاشمی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی عمل میں لا کر سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عادی مجرم صدیق کو گرفتار کر لیا ،اس موقعہ پر ایس ایچ اوتھانہ چوبارہ شیخ محمد صادق کا کہنا ہے کہ منشیات فروش اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، شہری مہذب ہونے کا ثبوت دیں،پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں پولیس فوری کاروائی عمل میں لائے گی ۔

