لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ ،اکسیجن سلنڈر سیکنڈل کی اخری ادائیگی 50 لاکھ بھی گزشتہ روز کر دی گئی کل دو کروڑ 37 لاکھ روپے ادا تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کا لیہ میں انتہائی ایمرجنسی مریضوں کے لیے سابق ایم ایس لیہ کے دور میں خرید کی گئی اکسیجن جس کی ادائیگی کی ڈیمانڈ کے لیے دو کروڑ 37 لاکھ روپے کا مطالبہ تھا مطالبے کی منظوری کے لیے سپلائی کنندہ کی طرف سے اینٹی کرپشن لیہ اور مختلف سرکاری فورمز پر درخواستیں دی گئیں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افس لیہ نے 50 لاکھ روپے کا چیک ایک سرکاری محکمہ کے توسط سپلائی کنندہ کے حوالے کیا یوں دو کروڑ 37 لاکھ روپے کی کل ادائیگی ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ذمے اکسیجن سلنڈر کی مد میں کوئی بقایا نہ رہا ہے یہاں یہ بات یاد رہے کہ بعض ڈاکٹر صاحبان اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کہ ایک سال میں دو کروڑ 37 لاکھ روپے مالیت کی اکسیجن کسی طور پر بھی استعمال نہ ہو سکتی ہے محکمہ صحت کی غفلت چشم پوشی ملی بھگت کی وجہ سے اکسیجن سلنڈر کی مد میں قومی خزانے کو بڑا جھٹکا دیا گیا اور جی ایس ٹی جزوی جمع کرا کر دہرا نقصان پہنچایا گیا واقفان حال کے مطابق اکسیجن سلنڈر کی سپلائی آرڈرز کی افس کاپی کا ریکارڈ پبلک کیا جائے تو اکسیجن سکینڈل کے تفصیلات انکھیں کھول دینے کے لیے کافی ہوں گی
