لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)انجمن تاجران لیہ کا دکانیں سیل کرنے کے خلاف احتجاج دھرنا نعرے بازی پیرا فورس نے اندراج مقدمہ کے لیے دی گئی درخواست واپس لے لی واقعات کے مطابق جمعرات کے سہ پہر پیرا فورس کی طرف سے جنرل بس سٹینڈ لیہ پر کیے گئے اپریشن کے نتیجے میں 100 سے زائد شاپس کو سیل کیا گیا جس پر تاجر رہنماؤں کی قیادت میں احتجاجی دھرنا نعرہ بازی ، روڈ بلاک کیا گیا تاجر رہنماؤں نے دکانیں ڈی سی کرنے کا مطالبہ کیا پیر اف فورس کی طرف سے کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر سنگین الزامات کے تحت اندراج مقدمے کے لیے سٹی پولیس لیہ کو درخواست دی گئی تاہم جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیرا فورس کی جانب سے اندراج مقدمے کی کاروائی کے لیے دی گئی درخواست واپس ہونے سے سٹی پولیس لیہ نے کسی قسم کا کوئی مقدمہ تاحال درج نہ کیا ہے۔