لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع لیہ راؤ عمر فاروق نےپٹرولنگ پوسٹ رفیق آباد لائسنس سینٹر کا معائنہ کیا۔انہوں نے لائسنس سینٹر کے عملے کو ہدایت کی کہ لائسینسنگ پراسس میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں لائسنس بنوانے کے لیے آ نے والے امیدواروں کے ساتھ قانون کے مطابق تعاون کو یقینی بنائیں مقررہ کردہ فیس سے ہرگز تجاوز نہ کیا جائے کرپشن کی شکایت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ا س موقع پر پر کسان وفد کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرسموگ سے بچاؤ کے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تمام کسانوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی فصلوں کی باقیات کو نہ جلائیں کیونکہ اس سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایسا کرنے والوں کو قانونی کارروائی کاروائی کی جائے گی ۔ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع لیہ راؤ عمر فاروق نے مزید بتایاکہ گزشتہ ماہ ستمبر میں قانون شکن ڈرائیوران کے خلاف 8247 چالان کیے گئے،قانون شکنی کرنے اور اوورلوڈنگ و اوور سپیڈ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف 125 مقدمات درج کیے گئے 403 بغیر نمبر پلیٹ و بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل تھانہ میں بند کیے گئے دوران سفر 134 افراد کو ہیلپس فراہم کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار اور بغیر لائسنس ڈرائیورز اور ایسے ڈرائیورز جن کے لائسنس کی معیاد ختم ہو چکی ہےوہ دوبارہ بنوا لیں ۔ڈی ایس پی پٹرولنگ لیہ محمد عمر فاروق نے کہاکہ پٹرولنگ پولیس فرض کو عبادت سمجھتے ہوئے عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے شہریوں کی حفاظت اور بروقت مدد فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لیے پٹرولنگ پولیس ہر وقت سڑکوں پر گشت کے ذریعے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس بھی یقینی بناتی ہے
