layyah
جمعہ, اکتوبر 2, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

محرم الحرام کے دوران ضلع لیہ میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات، امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، جلوسوں و مجالس کے راستوں پر تمام سہولیات کی فراہمی اور سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
جون 2, 2026
in لیہ
0
محرم الحرام کے دوران ضلع لیہ میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات، امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، جلوسوں و مجالس کے راستوں پر تمام سہولیات کی فراہمی اور سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع لیہ میں امن و امان کے لیے فول پروف انتظامات، ضلعی امن کمیٹی کا اہم اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنرز، متعلقہ افسران اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان، سیکیورٹی اور سہولیات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضلع لیہ کے مثالی امن کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ تمام مجالس اور جلوسوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے جبکہ میونسپل سروسز کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کے راستوں پر صفائی ستھرائی، پانی کے چھڑکاؤ، اسٹریٹ لائٹس کی فعالی، بجلی کی جھولتی تاروں کی درستی اور دیگر ضروری سہولیات کو محرم الحرام سے قبل مکمل کیا جائے۔ جلوس روٹس کی تعمیر و مرمت کا کام بھی محرم الحرام سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران پر زور دیا کہ وہ امن، بھائی چارے، مذہبی رواداری اور باہمی احترام کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام معاملات باہمی رابطے اور ہم آہنگی کے ذریعے حل کیے جائیں گے اور ضلع میں فرقہ واریت یا نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔ اجلاس میں اس امر کا بھی اعادہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر نامناسب، اشتعال انگیز اور مذہبی منافرت پر مبنی مواد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے جامع اور مؤثر انتظامات کئے جائیں گے اور امن دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی تاکہ پُرامن ماحول برقرار رکھا جا سکے۔ اجلاس کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی، استحکام اور بین المسالک ہم آہنگی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اجلاس میں علمدار حسین شاہ، قاری فدا الرحمن، عبدالمنان، چیئر مین انجمن تاجران تنویر خان، طارق محمود پہاڑ، عبدالروف، طلحہ زبیر، سید نیر عباس، منور احمد نظامی، محسن رضا عظمی، علی رضا، عمار علی سامٹیہ، محمود عثمانی اور اظہر حسین زیدی نے شرکت کی۔

Previous Post

پولیس لائن لیہ میں ہفتہ وار جنرل پریڈ، ڈی ایس پی محمد حیات نے جوانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کے دستوں کا شاندار مارچ پاسٹ، بہترین ٹرن آؤٹ پر جوانوں کو شاباش

Next Post

وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن تحت لیہ میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد، تیسرا سپورٹس ارینا تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا منظور پارک اور جنرل بس سٹینڈ کا دورہ، ترقیاتی کام جلد اور معیاری انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت

Next Post
محرم الحرام کے دوران ضلع لیہ میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات، امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، جلوسوں و مجالس کے راستوں پر تمام سہولیات کی فراہمی اور سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن تحت لیہ میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد، تیسرا سپورٹس ارینا تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا منظور پارک اور جنرل بس سٹینڈ کا دورہ، ترقیاتی کام جلد اور معیاری انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت

Please login to join discussion

تازہ ترین

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو نواز شریف تھل ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ ور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ٹی ایچ کیو نواز شریف تھل ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ ور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

اکتوبر 1, 2026
ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگرکا مریم نواز سپورٹس ایرینا کا تفصیلی دورہ ،جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگرکا مریم نواز سپورٹس ایرینا کا تفصیلی دورہ ،جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا معائنہ

اکتوبر 1, 2026
چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

ارفع مریم کی ڈی جی خان بورڈ میں پہلی، طوبیٰ ندیم کی تیسری پوزیشن، گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ سلطان میں تقریب

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

لیہ فٹبال لیگ کی تیاریاں تیز، ڈی سی آصف علی ڈوگر کا سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

خواتین میں ووٹ کی اہمیت اور حقِ رائے دہی سے متعلق آگاہی تقریب، طالبات کو انتخابی عمل بارے بریفنگ

ستمبر 29, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024