لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں گندم کے غیر رجسٹرڈ گوداموں کامعائنہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں پیرا فورس اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ لیہ نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایک گودام سے50کلوگرام کے 8030بیگ برآمد کرلیےاور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
