لیہ ( نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈی پی ا و لیہ محمد علی وسیم کے ویژن کی روشنی میں لیہ پولیس معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پا ک کرنے کےلئے سر گرم ،تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف پے در پے کاروائیاں کرکے تین شراب فروش گرفتا ر کر لیے ، ملزمان سے 44لیٹر شرا ب برآمد ہونے پر الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ، ایس ایچ او ہارون رضا کی زیر صدارت تھانہ صدر پولیس کے سب انسپکٹر محمد بشر ،اے ایس آئی حفیظ اللہ ،اے ایس آئی محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تین مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے شرا ب فروش بابر علی ،احمد اور عمر دراز کو گرفتار کر لیا ،ملزمان سے بالترتیب 11 لیٹر ،15 لیٹر اور 18 لیٹر شراب برآمد ہوئی ،ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ۔

