لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقدہوا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی بڑھائیں عوام کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ تمام پرائس مجسٹریٹ مارکیٹوں میں نرخوں کا معائنہ کریں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مارکیٹوں میں جاری کردہ ریٹ لسٹ کی واضح جگہ آویزاں ہونے کابھی چیک کیاجائے سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر اشیاءبیچنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نےمزید کہاکہ صارفین کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے مقررہ کردہ ریٹ لسٹ سے ہٹ کر اشیاءضروریہ کی فروختگی کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی گراں فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔اجلاس کے آخر میں پلس پراجیکٹ کے اہداف کا بھی جائزہ لیاگیا۔

