لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی ہدایت پرگندم کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسرفہد نور کی زیرنگرانی پیرا فورس اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی ٹیم نے پہاڑ پور چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ایس ڈی ای او فہد نور نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کسی کو بھی گندم کی ذخیرہ اندوزی یا سمگلنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور گندم کی وافر دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ ہمہ وقت متحرک ہے اور عوامی مفاد کے خلاف کسی بھی عمل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا

