لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ضلع لیہ میں صارف عدالت نے اپنا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ عدالت کو مزید فعال اور مؤثر بنانے، اور صارفین کے حقوق کے بہتر تحفظ کے لیے شہریوں کی آراء حاصل کرنے کے لیے ایک آن لائن پروفارما جاری کیا گیا ہے۔ اس پروفارما میں شہریوں سے محض "ہاں” یا "ناں” میں جواب دینا ہے۔ترجمان کے مطابق، پروفارما میں مختلف خدمات کی فراہمی، گھریلو آلات، فرنیچر، کپڑے، جوتے اور پینٹ جیسی اشیاء کی خرید و فروخت سے متعلق سوالات شامل ہیں۔ تاہم روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش اس پروفارما کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہوں گی۔ضلعی انتظامیہ اور صارف عدالت کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس پروفارما کو پُر کریں اور اپنے قیمتی مشورے فراہم کریں تاکہ عدالت کے کام کو مزید موثر بنایا جا سکے اور صارفین کے حقوق کا بہتر تحفظ ممکن ہو۔
