لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)عید الفطر، ٹرو اور مرو کے روز ضلع لیہ میں 82 حادثات اور لڑائی کے چھ واقعات رونما ہوئے 2مختلف مقامات پر اگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے تفصیل کے مطابق عید الفطر اور اس کے اگلے دو ایام میں ضلع لیہ کی مختلف شاہراہیں مسافروں بالخصوص تیز رفتار موٹر سائیکل سواروں کے باہمی مقابلہ بازی اور امنے سامنے ٹکرانے کے سبب خون سے سرخ رہیں لیہ کروڑ روڈ پر 16 لیہ چوبارہ روڈ پر 17 جبکہ لیہ میں 56 حادثات رونما ہوئے ریسکیو سروس لیہ نے ان تین ایام کے دوران 1210 کالز موصول کیں جن میں 335 ایمرجنسی نوعیت کی تھیں جن میں 82 حادثات، 221 مریضوں کو شفٹ اور ریسکیو کرنے دو واقعات میں اگ لگنا چھ لڑائی کے واقعات متفرق 16 اور 364 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا یوں حادثات کے اعداد و شمار ایک مرتبہ پھر عید الفطر کے تینوں یوم میں ٹاپ پر اور لڑائی مارکٹائی کے واقعات دوسرے نمبر پر رہے