
لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) گندم کی فصل تیار ہونے لگی گندم کے کھیتوں کو اگ کا شدید خطرہ پیر جگی کے علاقہ میں 300 ایکڑ گندم اگ لگنے سے محفوظ بنا لی گئی تفصیل کے مطابق ہر سال ضلع لیہ کے کسی نہ کسی ایریا میں گندم کی تیار ہوتی فصل اگ کی نزر ہو جاتی ہے بسا اوقات جان بوجھ کر اگ لگانے کے علاوہ سگریٹ نوش راہگیروں کی بے احتیاطی یا کسی دوسری وجہ سے گندم کی تیار فصل کو اگ لگ جاتی ہے جس کے نتیجہ میں کسان سال بھر کی محنت سے محروم ہو جاتے ہیں گزشتہ روز بھی پیر جگی کے علاقہ میں گندم کی فصل کو اگ لگ گئی پیر جگی پولیس نے ریسکیو لیہ کے تعاون سے اگ کو پھیلنے سے روک دیا جس پر متاثرہ کسان نے پولیس اور ریسکیو سروس لیہ کے بروقت ایکشن پر اظہار تشکر کیا ایس ایچ او پیر جگی عطا میراں چوہدری نے کسانوں اور راہگیروں سے اپیل کی کے گندم کی تیار فصل سے گزرتے ہوئے پوری احتیاط کی جائے