لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)شہدائے پولیس اور غازیوں کو خراج عقید ت پیش کرنے کےلئے عید کے روز پر وقارتقریب کا انعقاد ،اعزازی میڈلز سے نوازا گیا ،آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد علی وسیم نےجرات اور قربانیوں کے اعتراف میں شہدائے پولیس لیہ کے اہل خانہ کو گولڈ اور لیہ پولیس غازیوں کو سلور میڈلز پہنائے ،شہدائے پولیس کے اہل خانہ اور غازیوں کو عید کی مبارک باد ،ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے ساتھ ملکر کھانہ کھایا ،تقریب میں ڈی ایس پی صدر عمران خورشید و دیگر افسران و اہلکاران موجود تھے،ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہداء اور غازیوں کونہ بھولے ہیں اور نہ ہی کبھی بھولیں گے ،شہداء پولیس غازیوں نے لازوال قربانیاں دے کر محکمہ پولیس کے وقار کو بلند کیا ہے ،ان کی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کیا جائے گا ،لیہ پولیس کے شہداء میں سب انسپکٹرمشتاق احمد شاہ ،سب انسپکٹر غلام محمد ،ہیڈ کانسٹیبل عبد الستار ،کانسٹیبل سعید احمد ،کانسٹیبل محمد اقبال ،کانسٹیبل اسرار حسین اور پی کیو آر عبد الغفار شامل ہیں جبکہ پولیس غازیوں میں سب انسپکٹر محمدتیمور،ہیڈ کانسٹیبل محمد طارق ،کانسٹیبلان یاسر غم خوار ،حسنین رضا ،محمد ارشد ،محمد ایوب ،محمد اقبال شامل ہیں ،تقریب کا انعقاد پولیس لائن میں کیاگیا