layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

ملتان کی پہلی خاتون فاریسٹ آفیسر مس ارم منیر کے اقدامات – ٹمبر مافیا کا خاتمہ، 4000 نئے درخت لگانے کا اعلان

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
مارچ 16, 2025
in علاقائی خبریں
0
ملتان کی پہلی خاتون فاریسٹ آفیسر مس ارم منیر کے اقدامات – ٹمبر مافیا کا خاتمہ، 4000 نئے درخت لگانے کا اعلان


ملتان (لیہ ٹی وی) ملتان کی پہلی خاتون ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر مس ارم منیر کی زیرنگرانی محکمہ جنگلات نے ملتان وہاڑی روڈ منصوبے میں ہائی وے ڈیپارٹمنٹ سے 13 کروڑ روپے کی خطیر رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کر وادی ، جبکہ اس میگا پراجیکٹ کے دوران 4000 درخت کاٹے جائیں گے اور ان کی جگہ اتنی ہی تعداد میں نئے درخت لگائے جائیں گے تاکہ شہری ماحول دوست سفر کر سکیں اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہو سکے ، اپنی تعیناتی کے دو ماہ کے قلیل عرصہ میں لکڑی چوری اور ٹمبر مافیا کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ملتان ڈویژن کی پہلی خاتون فاریسٹ آفیسر مس ارم منیر نے ایک خصوصی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ درختوں کی دیکھ بھال اور شہری جنگلات کے ذریعے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے ، دو ماہ کے قلیل عرصے میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی سے کروڑوں روپے مالیت کی ( اربن فاریسٹری ) تین میگا سکیمز منظور کروائی گئی ہیں جن کا مقصد ایک فیصد گرین فنڈ کی مد میں ڈویژن بھر میں پودے لگانے ، شہری جنگلات کی حفاظت اور صفائی کرنا ہے تاکہ ماحول کو صاف اور خوبصورت رکھا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ اور فروغ کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں جنگلات کے تحفظ سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا بلکہ جنگل بھی آباد ہو جائیں گے اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ بھی ہوگا ، لکڑی چوری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عرصہ 6 سے 8 سال تک ایک ہی جگہ تعنیات رہنے والے اہلکار جو کہ ٹمبر مافیا کے ساتھ سہولت کاری میں اپنی جڑیں مضبوط کر چکے تھے انہیں دوسری جگہ تبادلہ کر دیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ دو ماہ قبل جب چارج سنبھالا تو دفتر کا آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا تھا ، پنشن کی مد میں ہر کیس پر بھاری رشوت وصول کی جا رہی تھی ، عرصہ دراز سے پیٹرول کی مد میں سرکاری ریکارڈ میں فرضی کھاتے بنا کر لاکھوں روپے کے جھوٹے بل بنائے جارہے تھے اس دوران جب تمام انکوائری کی گئی اور متعلقہ ریکارڈ طلب کیا گیا تو ریکارڈ دینے کی بجائے ریکارڈ غائب کر دیا گیا جس پر ان کرپٹ عناصر کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے تو متعلقہ اہلکاروں نے جواب دینے کی بجائے دفتر میں بدتمیزی اور گالم گلوج اور ہڑتال کے ذریعے کام چوری شروع کر دی ، عرصہ دراز سے کرپشن کرنیوالے ان عناصر پر جب ہاتھ ڈالا گیا تو ان عناصر نے قانونی راستہ اختیار کرنے اور جواب دینے کی بجائے دفتر میں کام چھوڑ کر ہڑتالیں شروع کر دیں انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کی پرواہ کئے بغیر قانون کے مطابق اپنے فرائض منصبی ادا کرتی رہوں گی –

Tags: inter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan news
Previous Post

تحفظ ناموس رسالت سیمینار – گستاخانِ رسول کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ

Next Post

ریلوے ملازمین کے مسائل حل کرنے کا عزم – عید کے بعد خوشحال خان خٹک اور موسیٰ پاک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان

Next Post
ریلوے ملازمین کے مسائل حل کرنے کا عزم – عید کے بعد خوشحال خان خٹک اور موسیٰ پاک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان

ریلوے ملازمین کے مسائل حل کرنے کا عزم – عید کے بعد خوشحال خان خٹک اور موسیٰ پاک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024