layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

ریلوے ملازمین کے مسائل حل کرنے کا عزم – عید کے بعد خوشحال خان خٹک اور موسیٰ پاک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
مارچ 16, 2025
in علاقائی خبریں
0
ریلوے ملازمین کے مسائل حل کرنے کا عزم – عید کے بعد خوشحال خان خٹک اور موسیٰ پاک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان


ملتان (لیہ ٹی وی) پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے کے مرکزی صدر شیخ محمد انور نے سینئر نائب صدر عبدالقیوم اعوان کے ہمراہ وفاقی وزیر ریلوے جناب حنیف عباسی کے ساتھ خوشگوار ماحول میں ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں ملاقات کی اور دو طرفہ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق رائے کیا گیا ، وزیر ریلوے حنیف عباسی صاحب نے اعلان کیا کہ عید کے فوری بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بحال کیا جائے گا اور موسیٰ پاک ایکسپریس کو ڈیرہ غازی خان تک چلایا جائے گا اور رائے ونڈ ورکشاپ کو دوبارہ بحال کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ ریلوے پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور نے ریلوے کا قلم دان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اُنہیں ریلوے ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ حکومت کی ریل کی نجکاری کا منصوبہ قومی مفاد میں نہیں۔ حکومت اگر بہتر منصوبہ بندی سے ریلوے کو چلائے تو اسے بہت جلد منافع بخش ادارہ بنایاجاسکتا ہے۔ اُنہوں نے ریلوے ملازمین اور پینشنرز کو وقت پر تنخواہیں اور 2019 سے ریلوے ملازمین کے ٹی اے کی عدم ادائیگی کے سبب پیدا شدہ سنگین صورت حال سے وزیر ریلوے کو مطلع کیا۔ وزیر ریلوے نے پریم یونین کے تمام مسائل توجہ سے سنے اور یقین دلایا کہ ریل کی نجکاری کو رکوانے کیلئے کارکنوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔ وزیر ریلوے نے موقع پر موجود چیف ایگزیکٹیو آفیسر عامر علی بلوچ کو ہدایت کی کہ ملازمین کو عید سے قبل تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اور ٹی اے کی ادائیگی بھی جلدازجلد کرنے کی کوشش کریں۔ شیخ محمد انور نے وزیر ریلوے کو بتایا کہ ایک طرف تو ریٹائرڈ افسروں کو ایم پی ون سکیل کے افسران کو بھاری معاوضوں پر بھرتی کیا جارہا ہے اور دوسری طرف برائے نام تنخواہ لینے والے ٹی ایل اے ملازمین کو برطرف کیا جارہا ہے۔ وزیر ریلوے ان معاملات کی تحقیقات کروائیں، دن بدن پوسٹوں کو ختم کیاجارہا ہے جس کی وجہ سے ملازمین کی پروموشنوں کا سلسلہ روک دیا گیا ہے اس وجہ سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ جس پر وزیر ریلوے نے کہا کہ مزدوروں کا استحصال کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا، جلد آپ کو اچھی نوید مل جائے گی۔ شیخ محمد انور کے مطالبے پر وزیر ریلوے حنیف عباسی صاحب نے اعلان کیا کہ عید کے فوری بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بحال کیا جائے گا اور موسیٰ پاک ایکسپریس کو ڈیرہ غازی خان تک چلایا جائے گا تاکہ ملک کے دوردراز علاقوں کے پسماندہ لوگ ریل کے سستے اور محفوظ سفر سے فائدہ اُٹھا سکیں۔ وزیر ریلوے نے یہ اعلان ریلوے کی سودا کار یونین کے صدر سے ملاقات کے دوران کیا۔ شیخ محمد انور نے مزید توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ریلوے کو زیادہ سے زیادہ فنڈز جاری کیے جائیں تاکہ رولنگ سٹاک اور ٹریک کی مرمت ہوسکے۔ شیخ محمد انور نے کہا کہ ٹریک مینٹینینس ورکشاپ جوکہ فروری2023؁ء سے بند پڑی ہے جس کی وجہ سے ٹریک کی مینٹینینس کا سامان ناپید ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے آئے دن گاڑیوں کی ڈیریلمنٹ ہورہی ہیں۔ اُنہوں نے پریم یونین کے اس مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد رائے ونڈ ورکشاپ کو دوبارہ بحال کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

Tags: inter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan news
Previous Post

ملتان کی پہلی خاتون فاریسٹ آفیسر مس ارم منیر کے اقدامات – ٹمبر مافیا کا خاتمہ، 4000 نئے درخت لگانے کا اعلان

Next Post

یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پرضلع بھر میں سکیورٹی کے بھر پور اقدامات ،2 سو سے زائد پولیس اہلکاران و افسران ڈیوٹی پر مامور

Next Post
یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پرضلع بھر میں سکیورٹی کے بھر پور اقدامات ،2 سو سے زائد پولیس اہلکاران و افسران ڈیوٹی پر مامور

یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پرضلع بھر میں سکیورٹی کے بھر پور اقدامات ،2 سو سے زائد پولیس اہلکاران و افسران ڈیوٹی پر مامور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024