لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی ہدایت پریوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پرضلع بھر میں سکیورٹی کے بھر پور اقدامات کیے گئے ہیں ،مرتب کیےگئے سکیورٹی پلان کے مطابق ضلع ہذا میں بی کیٹگری کےکل 03عزاداری جلوس برآمد ہو ں گے جبکہ مجالس کے کل 21 پروگرام منعقد ہوں گے جن میں اے کیٹگری کے 02 ،بی کیٹگری کے 04پروگرام شامل ہیں ،200سے زائد پولیس افسران و اہلکاران سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ،جن میں ڈی ایس پیز 03،انسپکٹرز 03،سب انسپکٹرز17،اے ایس آئیز13،ہیڈ کانسٹیبل15 اور کانسٹیبل103شامل ہیں اس کے علاوہ لیڈ یز پولیس اہلکاران بھی اپنے فرائض سر انجام دیں گے ،ایمر جنسی کی صورت میں پولیس لائن میں ریزرو بھی موجود رہے گی ،پروگراموں کے آغاز سے قبل سرچنگ و سوئپنگ کروائی جا ئے گی ،جلوس روٹس کی گلیوں کو خار دار تاروں کے ذریعے بند کیاجائے گا ،روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے ،جلوس کےاطراف میں مسلح پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ،جلوس میں دا خل ہونے والے افراد کی جامع تلاشی بذریعہ جدید آلات کی جائے گی ،ریسکیو 1122،سول ڈیفنس ،سپیشل برانچ و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی لیہ پولیس کے ہمراہ اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔