لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی زیر صدارت دفتر پولیس میں رات گئے کرائم میٹنگ کا انعقاد ،ایس پی انویسٹی گیشن نصر اللہ وڑائچ ، ضلع کےڈی ایس پیز ،ایس ایچ او ز تھانہ جات و دیگر افسران و اہلکاران نے میٹنگ میں شرکت کی ،ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے دوران میٹنگ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران جرائم کے خلاف موثر حکمت عملی اپنا کر مثالی کار کردگی کا مظاہرہ کریں ،کرائم پر قابو پا کر شہریوں کو احساس تحفظ فراہم کریں ،یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کویقینی بنائیں،کسی قسم کی غفلت ،لا پروہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ،اس کے علاوہ احترام رمضان آرڈینینس پر سخت سے عملدرآمد کروائیں ،عید کی آمد کے سلسلہ میں شراب فروشوں کے خلاف بھی کاروائیوں کا عمل تیز کریں ۔