لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈی پی او لیہ علی وسیم گجر کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک لیہ کی زیر نگرانی اینگرو فرٹیلازر کمپنی کے تعاون سے لیہ شہر کے مختلف خطرناک موڑ پر روڈ مرر نصب کیے گیے تاکہ حادثات کی شرح میں نمایاں کمی لائ جا سکے تاکہ عوام الناس حادثات سے بچ سکیں اس موقع پر اینگرو فرٹیلائزر کے ملازمین اور افسران نے شرکت کی اور ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے وہاں جا کر لوگوں میں ٹریفک رولز بارے آگاہی دی۔ لیہ ٹریفک پولیس شہریوں کی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور عزم کے ساتھ کوشاں ہے اس موقع پر اینگرو فرٹیلائزر کمپنی کے آفیسر ان انچارج وائر ہاوس صوہیب وحید ۔ شاہد محمود ایریا ڈسٹریبیوشن مینیجر۔ شاکر علی خان وائر ہاوس انچارج ۔ سیف اللہ ٹیریٹوری سیلز مینجر۔ زوہیب عاشر ایریا سیل مینجر بھی اس موقع پر موجود تھے اور اس عزم کا اظہارکیا کہ آئندہ بھی ٹریفک پولیس لیہ کے ساتھ ملکر شہر میں حادثات کم کرنے میں تعاون جاری رکھیں گے اور مزید خطرناک مقامات پر مرر لگایے جاہیں گے۔