لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)تھانہ چوبارہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا ،ملزم عبدالجبارسے 1060گرام ہیروئن برآمد ہونے پرمقدمہ درج کر لیا گیا ،اے ایس آئی غلام مصطفیٰ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لائی ،ایس ایچ او تھانہ چوبارہ شیخ صادق کا کہنا ہے کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلا کاروائی عمل میں لاجا رہی ہے ،منشیا ت کا خاتمہ کرکے منشیات سے محفوظ معاشرہ عمل میں لایا جائے گا۔