لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفیسر آئی آرایم این سی ایچ غلام یاسین ملک نے بنیادی مرکزصحت سمرا نشیب کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پرسٹاف کی حاضری،صفائی کی صورتحال، ادویات کی فراہمی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی صحت کی بنیادی سہولیات کے حوالے سے جائزہ لیا۔