لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بور ڈڈیرہ غازیخان کی طرف سے میٹرک و انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات سیشن 2025-26کی ٹیبل مارکنگ کیلئے پیپر سیٹر، سکریسی آفیسر، ہیڈ ایگزامینر، سب ا یگزا مینر، سپیشل چیکر، اسسٹنٹ ٹو ہیڈایگزامینر کیلئے اساتذہ سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مراسلہ کے مطابق خواہشمند اساتذہ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر آن لائن مجوزہ فارم پر کر کے ہارڈ کاپی سربراہ ادارہ سے تصدیق کر ا کے31جنوری 2025ء تک سکریسی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں. مزید معلومات کیلئے دفتر بورڈ سے رجوع کیاجا سکتاہے