لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "کھیلتا پنجاب گیمز”کے ڈویژنل مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان کے جیمنیزیم میں تقریب تقسیم ایوارڈ منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی رکن پنجاب اسمبلی محمد حنیف پتافی تھے،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد جنید جتوئی،پرنسپل گرلز سنٹر آف ایکسیلنس شبانہ آفرین، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز رابعہ بتول، ایاز حسین، محمد کلیم، امتیاز حسین اور دیگر نےجہنوں نے ڈویژنل مقابلوں کی فاتح ٹیموں،مہمانوں اور منتظمین میں ایوارڈز،ٹرافیاں،میڈلز،45 لاکھ روپے کے کیش ایوارڈز،یاد گاری شیلڈز تقسیم کیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیکرٹری سکاؤٹس امجد نیاز عاربی،تحصیل سپورٹس آفیسر یاسر سعید چنگوانی، ڈویژنل فوکل پرسن جاوید الیاس لودھی، عبدلغفار مغل مرید خان،ڈویژن بھر سے تحصیل سپورٹس آفیسرز،سپورٹس تنظیموں کے عہدیدار،کھلاڑی،تعلیمی اداروں کے سربراہان ،کھلاڑی،افیشلز اور دیگر موجود تھے. ایم پی اے محمد حنیفی نے کہا کہ ڈی جی خان میں ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس کی طرز پر ایک اور سپورٹس سٹیڈیم بنایا جائے گا جس کے لیے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے فنڈ جاری کر دیے ہیں