لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)پولیو مہم 2024,ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے 124 گزٹڈ نان گزٹڈ ایمپلائیز ایک ماہ کے لیے پولیو مہم پر چلے گئے سی ای او صحت لیہ کی جانب سے مراسلہ جاری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے عمل درامد کا حکم دے دیا تفصیل کے مطابق سال رواں کی اخری پولیو مہم 16 تا 20 دسمبر منعقد ہو رہی ہے جس میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اپنے افسران و اہلکاروں کے علاوہ رضاکاروں اور محکمہ تعلیم کے افسران و ملازمین کو بھی شریک مہم کر رہا ہے ضلع لیہ کے مختلف 124 تعلیمی اداروں میں تعینات اے ای او ،گزٹڈ نان گزٹڈ ٹیچرز، کلرک ،نائب قاصد چوکیدار آیا وغیرہ کو پولیو مہم میں بطور معاون ٹیم تعیناتی کے لیے نوٹیفائی کر دیا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا سٹاف ضلع لیہ میں پولیو مہم کے دوران ہیلتھ ٹیموں کے ہمراہ فرائض سر انجام دے گا محکمہ ایجوکیشن کے اہلکاران کی پولیو مہم ڈیوٹی میں شمولیت کے احکامات جاری کر دیے یوں ضلع لیہ کے مختلف سکولز میں سے 124 اہلکاران 16 دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں شرکت کے لیے اپنے اوریجنل پیشہ ورانہ فرائض کی بجا اوری سے اؤٹ ہو گئے ہیں یہاں یہ بات یاد رہے کہ محکمہ تعلیم میں تعینات افیشل اینڈ افیسرز کی غیر نصابی ڈیوٹیوں کی وجہ سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اپنی کارکردگی کا تاثر متاثر ہو رہا ہے تدریسی عملہ کی پولیو مہم میں ڈیوٹی کے نتیجے میں ضلع لیہ کے مختلف تعلیمی اداروں میں کلاس ورک شدید متاثر رہے گا۔