راوالپنڈی(لیہ ٹی وی)عمران خان سے ملنے گئے اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، حامد رضا گرفتاری کے بعد رہابانی چیئرمین سے ملنے گئے تھے، غیر قانونی طور پر حالات میں رکھا گیا، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کریں گے، اسد قیصرپولیس نے شبلی فراز، عمر ایوب، احمد بچھر، صاحبزادہ حامد خان اور اسد قیصر کو رہا کردیا۔اسد قیصر نے رہائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے آئے تھے ہمیں غیر قانونی طور پر حراست میں لیاگیا۔۔ ہم اسلام آباد جاکر پریس کانفرنس کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے رہائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو حبس بجا میں رکھا گیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پلان کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملنے آئے تھے۔ ہم نے کسی بھی قسم کی مزاحمت نہیں کی۔ ہم نے کہا ہم واپس جارہے ہیں، جب واپس جانے لگے تو گاڑیوں سے گھسیٹا گیا۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارکنوں کو تنبیہترجمان پولیس کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی جماعت کے کارکنوں کے اکٹھے ہونے کے معاملے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارکنان کو وارننگ دے کر روانہ کر دیا گیا۔ قانون کا سب کو احترام کرنا ہوگا احترام نہ کرنے والے قانون کی گرفت میں آئیں گے