لیہ(لیہ ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنرحارث حمیدخان کی زیرصدارت دھی رانی پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقدہوا ۔اجلاس میںڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرمخدوم جاوید عباس ودیگرموجودتھے۔اسسٹنٹ کمشنرحارث حمیدخان نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب دھی رانی پروگرام میںپنجاب کی ڈومیسائل کی حامل خاتون یا ان کے والدین درخواست دے سکتے ہیںاس ضمن میں غریب،کرایہ پر رہنے والے،معذور،یتیم رجسٹریشن کراسکتی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ رجسٹریشن کی تاریخ میں 15 نومبر تک توسیع کردی گئی ہے اجتماعی شادی میں نئے جوڑوں کو اے ٹی ایم کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی ضروری فرنیچر،گھریلواستعمال کے برتن، کپڑے اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا کاتحفہ پیش کیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر نے اجتماعی شادیوں کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرمخدوم جاوید عباس نے بتایاکہ سوشل ویلفیئرکمپلیکس میں کاونٹر پرآنے والے شہریوں کی مدد کی جارہی ہے اور ان کا ڈیٹا آن لائن کیاجارہا ابتک 180درخواستیں آن لائن ہوچکی ہیں،15نومبر کے بعد تصدیقی عمل شروع کیاجائے گا۔
[5:09 PM, 11/12/2024] Yousif Lagari Information Office: ہینڈ آوٹ نمبر763