لیہ(لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی زیر صدارت یونین کونسل پہاڑپورمیں وزیر اعلیٰ ستھرا پنجاب پروگرام کااجلاس منعقدہو ا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمدشبیراحمد،اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان،ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ کامران جاوید،سی او ضلع کونسل افتخار بنگش و متعلقہ محکموں کے افسران موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدارنے کہاکہ ستھراپنجاب پروگرام ضلع میں کامیابی سے جاری ہے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، لوکل گورنمنٹ ، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز کے افسران ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں شہروں ، قصبوں سمیت دیہاتوں کو صاف ستھرا اور دلکش بنانے کے لیے فیلڈ میں مکمل متحرک ہیں گرین بیلٹس اور چوراہے سرسبز و شاداب دکھائی دے رہے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹیز کا عملہ سیوریج لائنوں ، واٹر ڈسپوزلز کی صفائی اور گٹروں کو ڈھکن لگانے کا کام باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہیں انہو ں نے کہاکہ شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے تمام مشینری و عملہ ضلع بھر میں مکمل متحرک ہے اور شہروں کی سڑکوں ، گلی محلوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ستھرا پنجاب مہم سے شہریوں کومزید مستفیدکرنے کے لیے خدمات کادائرہ کاروسیع کیاجائے متعلقہ محکموں کے افسران کو اپنی نگرانی میں صفائی ستھرائی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے روزانہ کی بنیادپر فیلڈ میں صفائی ستھرائی کامعائنہ کریںستھرا پنجاب پروگرام سے شہری و دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی میں مزیدفوکس کریں۔ڈپٹی کمشنر امیرابیداراس موقع پرسینٹری ورکرزکو بہترین طریقہ سے صفائی کرنے پر شاباش دی اور اپنی خدمات کو اسی طرح جاری رکھنے کی ہدایت کی۔