لیہ ۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پرنائب تحصیلدار فرح رحیم بگٹی نے نشیبی علاقوںہاشم خان ریلیف کیمپ اور بستی گجر ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا۔نائب تحصیلدار فرح رحیم نے ریسکیو ٹیم، ویٹرنری سٹاف ، ہیلتھ سٹاف اور ریونیو عملہ کی حاضری کو چیک کیا۔انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر فلڈ ریلیف کیمپ مکمل فعال ہے کیمپ میں آنے والے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو ادویات ودیگرسہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔