لیہ ۔ زمینوں کے تنازعات کے حل کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انقلابی قدم ۔مشترکہ کھیوٹ کی تقسیم کاآغازکردیاگیا۔اس سلسلہ میں تحصیل کروڑ 94ایم ایل میں سیمینار منعقدہوا۔ سیمینار کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر امیرا بیدارتھی۔سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم،ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ کامران جاویدموجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدارنے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب نے پلس پراجیکٹ کے تحت مختلف اضلاع میں مر حلہ وارمشترکہ کھیوٹ کی تقسیم کاعمل شروع کردیا ہے تاکہ اراضی ریکارڈ میں ایک مالک، ایک ونڈا کی حوصلہ افزائی کی جا سکے زمینوں کے تنازعات کے خاتمے اور زرعی اراضی کی تقسیم کے لیے اپنے متعلقہ اراضی ریکارڈ سنٹر سے آگا ہی حاصل کریںمشترکہ کھاتوں کی تقسیم پر عائد فیس بھی ختم کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ اپنے گا وں میں آنے والے ریونیوعملے اور نمبرداران سے تعاون کریںاپنے اراضی حقوق کے بہتر تحفظ کے لیے سمجھداری کا مظاہرہ کریں اور تقسیم کے عمل کو مکمل کروائیں۔اس موقع پر ریونیوعملہ اور کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔